ابنا: شامی فوجیوں نے اپنے ملک پر ممکنہ امریکی حملے کی کوئی پرواہ کئے بغیر بڑی کاروائی شروع کی ہے اور حمص کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں کافی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر حمص میں قرابیص، باب ہود اور ورشہ میں بھی دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دارالحکومت دمشق کے مضافات اور الحجیرہ میں بھی شامی فوجی کو کامیابیاں ملی ہیں جبکہ شامی فوج نے شہر عدرا میں النصرہ محاذ سے وابستہ دہشتگردوں کی پیش قدمی روکتے ہوئے اس گروہ کے 40 افراد کو ہلاک کردیا۔
.......
/169